ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل کرکٹ لیگ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب : ڈویزن لیول میں کھیلنے کا موقع

بھٹکل کرکٹ لیگ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب : ڈویزن لیول میں کھیلنے کا موقع

Fri, 18 Dec 2020 19:10:07    S.O. News Service

بھٹکل :18؍دسمبر (ایس اؤ نیوز) 19دسمبر 2020بروز سنیچر سے بھٹکل اسپورٹس اکیڈمی بھٹکل اور بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے اشتراک سے  شروع ہونے والے امین سیف اللہ جونئیر کرکٹ لیگ کی افتتاحی تقریب 18دسمبر بروز جمعہ کی شام  تعلقہ اسٹیڈیم (وائی ایم ایس اے گراؤنڈ) میں منعقد ہوئی۔

بھٹکل میونسپالٹی کے صدر پرویز قاسمجی نے کھلاڑیوں  کے یونیفارم ٹی شرٹ کا اجراء کرتے ہوئے کرکٹ لیگ کی شروعات کا اعلان کیا۔ اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کھلاڑیوں کے لئے یہ ایک ایسا موقع ہے جہاں کرکٹ کھلاڑی اپنے مستقبل کو شاندار بنانے کے لئے کئی سارے ٹکنک سیکھ سکتاہے۔ گلی محلے اور اسکول میں سیکھنے والے کھلاڑی اپنی کڑی محنت و مشقت سے کرکٹ کی دنیا میں چمکتے ہیں۔ انہوں نے بھٹکل کرکٹ کے اس ٹورنامنٹ کے متعلق نیک خواہشات کا اظہار کرتےہوئے کہاکہ بھٹکل میں پچھلے کئی برسوں سے کرکٹ کھیلاجارہاہے، اب اس کے لئے اکیڈمی بھی موجود ہے، امید ہے کہ ہمارے شہر کا کوئی ایک کھلاڑی رنجی اور قومی ٹیم میں شامل ہوکر نام روشن کرے گا۔

بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے نومنتخب صدر مولانا عزیز الرحمن رکن الدین ندوی نے تقریب کی صدارت کرتے ہوئے کھلاڑیوں سےکہاکہ کھیل کے ساتھ ذہنی اور جسمانی توازن بنائے رکھیں، انہوں نے کھلاڑیو کو نصیحت کرتے ہوئے سنجیدگی سے اپنے کھیل کا مظاہرہ کرنے کی تاکید کی اور کہا کہ اسی سے کھیل میں استقامت حاصل ہوگی اور یہی ہمارے روشن مستقبل کی ضامن بنے گی۔

ٹورنامنٹ کے تعلق سے بھٹکل اسپورٹس کے مینجنگ ڈائریکٹر نے بتایا کہ متعلقہ کرکٹ لیگ ٹورنامنٹ میں  انڈر 14،16 اور 19کےکل 178کھلاڑی  مختلف ٹیموں  کے ذریعے اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔ اس ٹورنامنٹ میں ہر زمرے کے لئے  بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو منتخب کرتے ہوئے ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی ۔ جوکہ ایس سی اے کی طرف سے منعقد ہونے والے  ڈویزنل لیول کرکٹ ٹورنامنٹ میں کھیلیں گے۔

تقریب کا آغاز حافظ محمد امین ذہیب دامدا ابو کی تلاوت قرآن سےہوا۔بھٹکل اسپورٹس کے رکن مبشر حسین ہلارے نے مہمانوں کھلاڑیوں اور حاضرین کا استقبال کرتےہوئے آخر میں شکریہ بھی ادا کیا۔ اس موقع پر بھٹکل مسلم اسوسی ایشن جدہ کے سابق سکریٹری قمرسعدا، فیڈریشن کے جنرل سکریٹری عمیر سعید رکن الدین،بی سی سی آئی کے لیول ون  کوچ ابراہیم ،فیڈریشن کے اسپورٹس سکریٹری محمد طلحہ، بھٹکل اسپورٹس کے ڈائرکٹر صفا کے ایم،  فیڈریشن کے سابق صدر امتیاز ادیاور، سابق جنرل سکریٹری نصیف خلیفہ ، کرکٹ کوچر فوزان آرمار،محمد مدثر، اعجاز احمد اورمحمد سمعان بی کے وغیرہ موجود تھے۔


Share: